کے پی میں ابتک رمضان پیکج کا اعلان نہ ہوسکا، ان کیلئے عمران کی آنکھ اور دانت اہم ہیں: عظمیٰ بخاری

Feb 21, 2026 | 13:51:PM
کے پی میں ابتک رمضان پیکج کا اعلان نہ ہوسکا، ان کیلئے عمران کی آنکھ اور دانت اہم ہیں: عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم کا اعلان تک نہیں کرسکی، اس کے لیے بانی کی آنکھ، دانت اور جیل میں آسائشیں اہم ہیں۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر اس کی دہلیز پر امداد پہنچائی جارہی ہے۔

انہوں نے کے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم کا اعلان تک نہیں کرسکی، کے پی حکومت کے لیے بانی کی آنکھ، دانت اور جیل میں آسائشیں اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونا مزید مہنگا ،نئی قیمت نے ہوش اڑا دئیے

 گزشتہ سال بھی کے پی حکومت کا رمضان پیکج پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرستوں پردیا گیا لیکن پنجاب میں باقاعدہ سروےکے تحت 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ مل رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ اسی کے تحت مسیحی برادری کو بھی امدادی رقم الگ سے مل رہی ہے ، پنجاب واحد صوبہ ہے جس میں 74 سہولت بازار فنکشنل ہو چکے ہیں، مریم کے دسترخوان سے روزانہ ہرتحصیل میں2 ہزار روزہ داروں کو افطاری کروائی جا رہی ہے۔