وزیر داخلہ محسن نقوی سے گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ کی ملاقات،سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

Feb 21, 2026 | 12:34:PM
 وزیر داخلہ محسن نقوی سے گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ کی ملاقات،سکیورٹی صورتحال پر گفتگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد خان نے اہم ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان میں الیکشن کے دوران سکیورٹی، امن و امان اور سیاحت کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں جلد سی ٹی ڈی کو آپریشنل کیا جائے گا اور وفاقی وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحے کے حوالے سے مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا  کہ الیکشن کے دوران اضافی نفری فراہم کی جائے گی تاکہ ہر صورت امن و امان برقرار رکھا جا سکے،محفوظ اور پُرامن ماحول سیاحت کے فروغ کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات 9 مارچ سے شروع

وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کی تمام ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔