خواہش تھی وزارت اعلیٰ ہمارے پاس ہونی چاہئے،جعفر مندوخیل

Feb 21, 2024 | 21:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جعفر مندوخیل کاکہناہے کہ ہمارے ایم پی ایز کی یہ خواہش تھی کہ وزارت اعلیٰ ہمارے پاس ہونی چاہئے،ہماری پارٹی کے قیادت نے جو کہا وہ قبول کیا گیا ہے ۔
جعفرمندوخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزارت اعلیٰ بلوچستان کا جو فیصلہ ہو چکا ہے ،وہ سب کو قبول ہے ،فیصلے کا اختیار پہلے ہی مرکزی قیادت کو دیا ہوا تھا، ہماری خواہش تو آج بھی یہی ہے کہ وزارت اعلیٰ ہمارے پاس ہو۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سازی سے قبل ہی پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا ، اہم رہنما نے راہیں جدا کر لیں