ایم 6 موٹروے کرپشن کیس ، نامزد 43 ملزمان پر فرد جرم عائد

Feb 21, 2024 | 17:03:PM
ایم 6 موٹروے کرپشن کیس ، نامزد 43 ملزمان پر فرد جرم عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حسن) ایم 6 سکھر - حیدر آباد  موٹروے  کرپشن کیس میں 43 ملزمان پر فرد جرم عائد ،  عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔

   تفصیلات کے مطابق  احتساب عدالت میں ایم 6 سکھر حیدرآباد موٹروے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں نامزد 43 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ,  دوران سماعت نارا جیل اور سینٹرل جیل میں قید ملزمان پر ویڈیو لنک اور عدالت کے روبرو فرد جرم عائد کی گئی ، جب کہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار  کر دیا،  عدالت  نے گواہوں کی طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہو ئے سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی ۔

ایم 6 کرپشن ریفرنس کیس کے ایک ملزم سعود کی درخواست ضمانت پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،  ایم 6 مٹیاری اور نوشہروفیروز سیکشن کا کیس ایک ساتھ چلایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دلکش مسکراہٹ کی خواہش ,نوجوان شادی سے چند روز قبل موت کے منہ چلا گیا