بھارت:کسانوں کا "دہلی چلو" مارچ جاری رکھنے کا اعلان

Feb 21, 2024 | 12:08:PM
بھارت:کسانوں کا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ آٹھویں روز بھی جاری ہے، کسان رہنماؤں نے نئے نظام پر حکومت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

بھارت میں مارچ کو روکنے کے لیے مودی سرکار اور ہریانہ پولیس کا سکھ کسانوں پر تشدد جاری ہے جبکہ کسان مظاہرین نے آج دہلی میں داخل ہونے کی دھمکی دے رکھی ہے ، کسان رہنماؤں نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ 21 فروری تک اپنا مارچ جاری رکھیں گے، علاوہ ازیں انہوں نے سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے ایم ایس پی پر دالوں، مکئی اور کپاس کی خریداری کی حکومت کی تجاویز مسترد کر دیں۔

کسان لیڈر سرون سنگھ نےکہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ یا تو ہمارےمسائل حل کریں یا ہماری رکاوٹیں ہٹائی جائیں، آگے بڑھنا ہماری مجبوری بن گئی ہے اب آگے جوبھی ہوگا بھارت سرکار خود ذمہ دار ہوگی۔

دہلی چلو مارچ کے مظاہرین پولیس کے بے ہیمانہ تشدد کے باوجود اپنے حق پر ڈٹے ہیں، خبررساں ادارے کے مطابق کسانوں کے مطالبات سے مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، سم یوکتا کسان مورچہ نے آج بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ کے خلاف احتجاج کا مطالبہ کر دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سم یوکتا کسان مورچہ نے ہندوستان بھر کے کسانوں کو بی جے پی اور این ڈی اے کے ممبران پارلیمنٹ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کی کال دی ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:مزید 100سے زائد فلسطینی شہید،اسرائیل کا رمضان میں مسجد اقصیٰ تک رسائی پر پابندی کا عندیہ

پنجاب میں سم یوکتا کسان نے 3 دن تک بی جے پی وزراء اور ضلعی صدور کے گھروں کے سامنے دن رات بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ، اس دوران ہریانہ پولیس نے کسانوں کو دہلی کی طرف مارچ سے روکنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں، کسانوں کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک مارچ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔