خشکی اور پانی پر چلنے والی دنیا کی پہلی اسپورٹس کار متعارف

Feb 21, 2022 | 11:51:AM
خشکی اور پانی پرچلنے والی دنیا کی پہلی اسپورٹس کار متعارف
کیپشن: خشکی اور پانی پر چلنے والی اسپورٹس کار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی انجینئر نے  زمین کے ساتھ پانی پر بھی 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی دنیا کی پہلی اسپورٹس کار متعارف کرا دی ۔

امریکا میں ہوور کرافٹ طرز پر بنائی جانے والی کار کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہے اور یہ رواں سال فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ اس کار کو فلموں میں بھی شامل کیا جائے گا۔

کار کو ڈیزائن کرنے والے امریکی انجینئر کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کی سیٹوں کو ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس پر بیٹھ کر لگے گا کہ آپ لڑاکا طیارے میں سفر کر رہے ہوں۔

کار کا ڈیش بورڈ مکمل ڈیجیٹل ہے جبکہ اس میں پٹرول انجن بھی ہے تاکہ اسے مشکل وقت میں بھی چلایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کتنی ہوں گی؟اہم خبر جانیے

اسپورٹ گاڑی کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوور کرافٹ بجلی سے چلائی جائے گی جو رفتار کے لحاظ سے فراری اور بگاٹی سے زیادہ تیز چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: سہاگ رات ۔ دولہا گرفتار۔ وجہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے