ن لیگ  دھاندلی، تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے:شبلی فراز 

Feb 21, 2021 | 11:02:AM
ن لیگ  دھاندلی، تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے:شبلی فراز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، الیکشن کمیشن ڈسکہ انتخابات کی تحقیقات کر رہا ہے، منگل تک حقائق سامنے آجائیں گے۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ماضی کے جھوٹ اور گمراہ کن بیانات کا کوئی ثانی نہیں ، ن لیگ ماضی میں انتخابات جیتنے کیلئے دھونس، پیسہ، دھمکیوں سمیت ہر حربہ استعمال کرتی رہی ہے، اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ جو الیکشن وہ جیتیں وہ ٹھیک اور جو ہاریں وہ دھاندلی ہے، اگر دھاندلی ہوتی تو تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں میں کامیاب ہوتی۔ الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرے گا اسے قبول کریں گے۔