خیبرپختونخوا ;سیکیورٹی فورسز کی کارروائی, فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئےفتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک کئے۔
آئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق 19 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں خوارج کو نشانہ بنایا گیا،ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک ہوئے۔
بنوں میں دوسری انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 5 مزید خوارج مارے گئے۔
بیان کے مطابق ہلاک خوارج بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا،خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی،پاکستان سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے کہا تھا نہ مودی کے حامیوں کو آگ لگ جائے گی، دھرو راٹھی