سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Dec 21, 2023 | 15:12:PM
سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کی سنی گئی،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد آج کمی ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوگئی، ملک میں 24 قیراط کا سونا 500 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا، 428 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 86 ہزار 900 روپے کا ہو گیا ہے،عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز کم ہو کر 2035 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر کا ریٹ مزید گر گیا