حماد اظہر کیخلاف کیسز ، لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب حکومت کے وکیل کو کل تک کی مہلت

Dec 21, 2023 | 14:56:PM
حماد اظہر کیخلاف کیسز ، لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب حکومت کے وکیل کو کل تک کی مہلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کیخلاف کیسز کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ، عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو کل تک مہلت دے دی ۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے  میاں محمد اظہر کی درخواست پر سماعت کی، انٹی کرپشن کے مقدمے کے حوالے سے رپورٹ  عدالت میں پیش کر دی گئی ،عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو پولیس میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے کل تک مہلت دے دی۔

واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد سے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کیسز بنائے جانے کا سلسلہ   جاری ہے ، سابق پی ٹی آئی چیئرمین عمرا ن خان، وائس چیئر مین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما  اس وقت جیل میں ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛2023 میں ہم سے جدا ہونے والی مشہور شخصیات