شادی کا طنز،اداکارہ نوشین شاہ نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Dec 21, 2023 | 13:07:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے شادی نہ ہونے کے طنز پر ناقدین کو کھری کھری سنا دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے شادی نہ ہونے کے طنز پر ناقدین کو کھری کھری سنا دی۔

حال ہی میں لاہور میں منعقدہ تین روزہ برائیڈل فیشن ویک میں جہاں پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے  عروسی جوڑوں میں ریمپ پر واک کرکے اپنے حسن کے جلوے بکھیرے وہیں اداکارہ نوشین شاہ بھی فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے شاہکار میں اسٹیج پر جلوہ افروز ہوئیں۔

اداکارہ نوشین شاہ کے عروسی جوڑے میں یہ ریمپ واک جہاں فیشن کی دنیا کی ڈھیروں تعریفیں سمیٹنے میں کامیاب رہی وہیں دوسری جانب اداکارہ کو بڑھتی عمر کے ساتھ تاحال شادی نہ کرنے کے باوجود عروسی جوڑا پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: ‏ پی ٹی آئی کا لیول پلینگ فیلڈ مہیا نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

ایک صارف نے نوشین شاہ کو طعنہ دیتے ہوئے لکھا کہ،'مجھے ان اداکاراؤں کے لیے افسوس ہے، ان میں سے بہت سی شادی نہیں کرتیں اور صرف عروسی ملبوسات کی ماڈلنگ کرتی رہتی ہیں'۔ صارف کی جانب سے تبصرہ سامنے آنےکی دیر تھی کہ اداکارہ نوشین شاہ نے صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ نوشین شاہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ'جب ہم ایک دوسرے کو نہیں جانتے تو براہ مہربانی ہمارے لیے افسوس نہ کیجئے‘۔ اُن کا مزید کہنا تھا  کہ کسی کی شادی ہونا یا نہ ہونا اللہ تعالیٰ کے ہاتھوں میں ہے، اسی نے ہم سب کو جوڑوں میں پیدا کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نوشین شاہ پانی جیسا پیار، نور جہاں، اور دیوار شب جیسے مشہور ڈراما سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔