کونسی اداکارہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی ۔؟۔شاہ رخ اور سلمان خان پیچھے رہ گئے

Dec 21, 2021 | 22:33:PM
سلمان، خان، کترینہ ،کیف
کیپشن: سلمان خان اور کترینہ کیف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے انٹرنیٹ پر بھارتی فلموں کے بادشاہ شاہ رخ خان اور اداکار سلمان خان کو بھی مات دے دی ہے۔رواں سال انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی جنوبی ایشیائی شخصیات کی فہرست سامنے آگئی ہے۔ کترینہ کیف دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں 2021 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایشیائی شخصیات میں جنوبی کوریا کے مشہور بینڈ بی ٹی ایس  کے ممبر کم تاہیونگ دنیامیں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے ایشیا ئی شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ جنگ کوک اور جِمن اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔ جن میں کترینہ کیف، شاہ رخ خان، کرینہ کپور خان، پریانکا چوپڑا کے نام شامل ہیں۔کترینہ کیف جوکہ رواں سال ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کی وجہ سے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنی رہی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی ہیچھے چھوڑ دیا ہے۔فہرست کے مطابق، کترینہ کیف دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جنہوں نے رواں سال اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد میڈیا کی مزید توجہ حاصل کرلی تھی، اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔جبکہ اداکار سلمان خان جوکہ رواں سال کترینہ کیف کی شادی میں مدعو نہ کئے جانے کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اس فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: آپ کس سے ڈرتے ہیں۔؟۔فین کے سوال پر شاداب کا حیران کن جواب