چلو عشق لڑائیں۔۔ معروف بالی وڈ ڈانسنگ ہیروگوونداکی آج58ویں سالگرہ

Dec 21, 2021 | 18:09:PM
 بالی ووڈ , اداکار, گووندہ
کیپشن:  بالی ووڈ اداکار گووندہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں اداکار گووندا کا نام ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ڈانسنگ سٹائل اور کامیڈی سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص پہچان بنائی۔ آج انکی 58ویں سالگرہ ہے ۔ گووندا کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر انہیں سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے ہیں۔

بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق گووند 21 دسمبر 1963 میں ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے جن کا تعلق فلموں سے رہا۔ان کے والد ارون آہوجہ اداکار جبکہ ماں نرملا دیوی چالیس کی دہائی میں اداکارہ کے طور پر فلموں میں کام کیا کرتی تھیں  بچپن سے ہی گووندا بھی اداکارہ بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔گووندا نے اپنی فلمی کیرئیر کی شروعات 1986 میں ریلز فلم الزام سے کی۔اس فلم میں ان پر ایک نغمہ فلمایا گیا تھا ’اسٹریٹ ڈانسر‘ جو لوگوں نے کافی پسند کیا۔اس فلم کی کامیابی کے بعد گووندا کی شبیہ ایک ڈانسر کے طور پر بن گئی اور ہدایت کاروں نے ان کی اسی شبیہ کو اپنی فلموں میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ سروس کتنے دنوں کیلئے معطل ۔۔سوشل میڈیا صا رفین کیلئے بڑی خبر
فلم الزام میں گووندا کی جوڑی نیلم کے ساتھ بہت پسند کی گئی تھی۔اس فلم کے بعد نیلم اور گووندا نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ ادکارہ گووندہ نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں قلی نمبر1، راجہ بابو ، نصیب، ہیرو نمر1 ، دلہے راجہ،مہاراجہ، ہیرو ، چلو عشق لڑائیں، گیمبلر ، کنوار ، جوڑی نمبر ، قسمت، ہتھکڑی اور آگ شامل ہیں۔         

یہ بھی پڑھیں:2021 کے 5 ارب پتی کون ۔۔اہم نام سامنے آگئے