سائرہ یوسف کاسابق شوہر کیساتھ فلم میں رومانٹک گانا 

Dec 21, 2021 | 13:54:PM
سائرہ یوسف کا سابق شوہر کے ساتھ گانا، فائل فوٹو
کیپشن: سائرہ یوسف کا سابق شوہر کے ساتھ گانا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ سائرہ یوسف اور اُن کے سابق شوہر نئی فلم میں رومانٹک گانا گائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سائرہ یوسف نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران انہوں نے اپنے آنے والے اور حالیہ ٹی وی پر نشر کیے جانے والے پروجیکٹس سے متعلق بھی بات کی۔سائرہ یوسف نے بتایا کہ ’اُن کے سابق شوہر، اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ بننے والی فلم کا تقریباً کام مکمل ہو چکا ہے، صرف ایک گانے کی عکس بندی تاخیر کا شکار ہے۔‘

 سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں واضح معلوم نہیں ہے کہ اس گانے کی عکس بندی کیوں تاخیر کا شکار ہے، یا تو بجٹ کی کمی یا پھر تاریخوں کی عدم فراہمی بھی ہوسکتی ہے۔سائرہ یوسف نے اس دوران انکشاف کیا کہ ’یہ فلم 2022ء میں ریلیز ہوگی جبکہ تاخیر کا شکار ہونے والا گانا ایک رومانٹک سانگ ہوگا۔‘سائرہ یوسف کا فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ یہ فلم بہت ہلکی پھلکی اور رومانٹک مزاج کی ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں: ایسا لباس کیوں پہنا۔۔سلمان خان نےکترینہ کیف پر ڈنڈا اٹھا لیا

واضح رہے کہ سائرہ اور شہروز میں علیحدگی کو کافی عرصہ بیت گیا ہے مگر اب تک سائرہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے یوزر نیم سے شہروز سبزواری کا نام نہیں ہٹایا گیا ہے۔

دوسری جانب شہروز سبزواری نے گزشتہ سال کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی،شہروز سبزواری معروف اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں اور صدف کنول کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    چھوٹی گاڑیاں خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر