پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن  کیوں ہوئی۔۔ وجہ سامنے آگئی

Dec 21, 2021 | 13:02:PM
پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈائون وجہ سامنے آ گئی
کیپشن: انٹرنیٹ سروس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے افریقہ جانے والی کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔

 ٹیلی کام ذرائع  کے مطابق سی ایم وی 4 کیبل کٹنے کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کی کمی ہوگی۔ پاکستان میں رش کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا شیڈول دو حصوں میں تقسیم ۔۔حتمی فیصلہ ہو گیا

ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ایم وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت میں وقت لگے گا۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیٹ ٹریفک دیگر چینلز پر منتقل کی جارہی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کیوں ہوئی؟ ۔۔ وزیراعظم نے خاموشی توڑ دی