تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا شیڈول دو حصوں میں تقسیم ۔۔حتمی فیصلہ ہو گیا

Dec 21, 2021 | 12:10:PM
 پنجاب حکومت، جسٹس ، عدالت، چھٹیاں،سکول
کیپشن:  سکول سے بچے گھر جاتے ہوئے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق حکومت نے نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کر ادیا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کو دو  حصوں مٰیں تقسیم کیا گیا ۔ پہلے حصے میں پنجاب کے 24 اضلاع میں سردیوں کی چھٹیاں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک ہوں گی جبکہ دوسرے فیز میں  باقی 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں دی جائیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں:تجربات کرنیوالوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔۔ اب کہتے ہیں ہماری مدد کریں۔۔ آصف زرداری

 23 دسمبرسے 6 جنوری تک چھٹیوں والےاضلاع میں قصور،سیالکوٹ ،  نارووال،فیصل آباد،ساہیوال،گجرات،گوجرانوالہ،پاکپتن،شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب،حافظ آباد،ملتان،لودھراں ،  بہاولپور،بہاولنگر،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ننکانہ اورجھنگ شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریہ رائے سے سخت تفتیش۔۔ائیرپورٹ پر پہنچیں تو کیا کیا؟ اہم خبر سامنے آ گئی

 3 سے 13 جنوری تک چھٹیوں والےاضلاع میں راجن پور ، لیہ ،  جہلم،میانوالی،اٹک،مظفرگڑھ،چکوال،بھکر،راولپنڈی ،  رحیم یارخان،ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں ۔
یہ بھی دیکھیں: ملک میں خشک سردی کی لہر۔۔بارشیں کب ہوں گی؟محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی