تجربات کرنیوالوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔۔ اب کہتے ہیں ہماری مدد کریں۔۔ آصف زرداری

Dec 21, 2021 | 11:54:AM
تجربات کرنیوالوں میں ملک برباد کردیا آصف زرداری
کیپشن: آصف زرداری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ تجربات کرکر کے ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے، اب یہ عالم ہےکہ وہ فرماتے ہیں کہ آکرہماری مددکریں کوئی ہم طریقہ بنائیں، فارمولہ بنائیں ۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے  پہلے دن ہی کہہ دیا تھا نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی، پاکستان کے مسائل سے ہم واقف ہیں، ہمارے مسئلے ہم ہی حل کرسکتے ہیں،سپر پاور نے کہا تم سپر پاور صدر ہو، ملکی قرضے ڈبل ہوگئے، لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں، نوابشاہ کے دورے پر نکلا تو مجھے ڈر تھا کہ کوئی انڈہ نہ دے مارے۔

 آصف علی زرداری نے کہا میں نے اسمبلی میں پہلے دن ہی کہہ دیا تھا آپ نے یہ بنا تو لیا ہے چوں چوں کا مربہ لیکن یہ چلے گا نہیں، یہ حکومت نہیں چلے گی اب فرماتے ہیں کہ آپ آئیں مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریہ رائے سے سخت تفتیش۔۔ائیرپورٹ پر پہنچیں تو کیا کیا؟ اہم خبر سامنے آ گئی

 سابق صدر نے کہا کہ جب بھی ملک پر مصیبت آئی پیپلز پارٹی نے ملک کا ساتھ دیا ۔سپر پاور نے کہا تم سپر پاور صدر ہو میں نے اسکے بعد تین ماہ میں تمام پاور پارلیمنٹ کو منتقل کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل سے ہم واقف ہیں ہمارے مسئلے ہم ہی حل کرسکتے ہیں ڈالر 180 اور دو سو روپیہ کا ہوگیا ہے ملک پر باہر کے لوگ ہم پر مسلط ہو گئے ہں یہ باہر سے آنے والے جاہل ہیں انہیں کچھ پتہ ہی نہیں کہ سسٹم کیسے چلایا جاتا ہے۔

 آصف زرداری نے کہا کہ ملکی قرضے ڈبل ہوگئے ہیں پہلے قرضے تیس بلین تھے اب اس حکومت میں ساٹھ بلین ڈالر ہوگئے ہیں، پاکستان بنانا بہت آسان ہے لیکن انہوں نے پرانے پاکستان کا بھی بیڑا غرق کر دیا ہے، ان کو سننا بھی پڑیگا۔ پرویز مشرف حکومت میں چینی اورآٹے کا بحران پیدا ہوا اور چینی و آٹا امپورٹ کیا جانے لگا تھا تو ہم نے اقتدار میں آکر ایک سال میں بحران ختم کیا اوران اشیاء کو ایکسپورٹ کرنا شروع کیا، عوامی طاقت کیخلاف جو بھی آئیگا چاہے وہ سردار ہو میر ہو یا پیر، سب یاد رکھیں کہ ووٹ عوامی ووٹ ہمارا اور آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

 سابق صدر نے کہا ہے کہ زندگی موت کا کوئی بھروسہ نہیں ہے، کل نوابشاہ کے دورے پر نکلا تو مجھے ڈر تھا کہ کوئی انڈہ نہ دے مارے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ قبر تک ایمان دے میں جیل گیا تھا تو بتا کر جیل گیا تھا ہم نے اپنے دورحکومت میں روزگار دیا اور اس حکومت میں لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں، پندرہ سال آگے دیکھیں پندرہ سال پیچھے دیکھیں فرق صاف نظر آجائے گا، ملک چلانے اور سنبھالنے کیلئے ایک سوچ ہوتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ میں مذاق کرتا ہوں لیکن یہ حقیقت ہے کہ بی بی صاحبہ خیالوں میں میرے ساتھ ہوتی ہیں، مجھ سے بات کرتی ہیں، بی بی صاحبہ نے نہیں سیاست نے بی بی شہید کو چوز کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی الیکشن میں شکست ۔۔۔وزیراعظم عمران خان پارٹی پر برس پڑے

 آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم نے چائنا سے دوستی کی جسکے اثرات ملک میں نظر آرہے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے طارق مسعود کے ظہرانے میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سابق وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار،ایم پی اے علی حسن زرداری، ایم این اے سید غلام مصطفے شاہ ودیگر نے شرکت کی۔