وزیراعظم کا 28 اور 29 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع،اہم وجہ سامنے آگئی

Apr 16, 2024 | 18:24:PM
وزیراعظم کا 28 اور 29 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع،اہم وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاکستان اور سعودی عرب کے مابین آج ہونے والے معاشی معاہدوں پر دستخط کیلئے  ممکنہ طور پر وزیراعظم شہبازشریف رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف کا 28 اور 29 اپریل کو دورہ سعودی عرب شیڈول کیا جا رہا ہے ، آج ہونے والے معاہدوں کو وزیراعظم کے ریاض کے دورہ کے دوران حتمی شکل دیکر دستخطوں کاامکان ہے ،وزیراعظم کے دورہ کے دوران معاہدوں پر دستخط نہ ہوسکے توسعودی ولی عہد کے مئی میں دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے،سعودی عرب کی جانب سے 28 اور 29 اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم کاانعقاد کیا جارہا ہے،  ورلڈ اکنامک فورم میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے،  وزیراعظم ریاض میں سرمایہ کاری کونسل میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فواد چودھری کی سنی گئی ، آئی جی پنجاب کی موجودگی میں عدالت کا بڑا حکم