اومی کرون سے امریکا میں پہلی ہلاکت ۔۔حکام نے تصدیق کردی

Dec 21, 2021 | 10:19:AM
اومی کرون ، امریکا +
کیپشن: اومی کرون سےامریکا میں پہلی ہلاکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے امریکا سے پہلی موت ریکارڈ کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا سے مزید 4افراد جاں بحق ۔۔270نئے کیسز ریکارڈ
تفصلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں زیر علاج اومی کرون کا مریض چل بسا۔ امریکی میڈیا کےمطابق ہلاک ہونیوالا امریکی شہری کی عمر پچاس برس تھی جبکہ وہ ویکسین شدہ بھی نہیں تھا ۔امریکی حکومت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کےمطابق صرف ایک ہفتے میں اومی کرون کے کیسز میں چھ گنا اضافہ ہوا جبکہ نیویارک میں یہ 90 فیصد پھیل چکا ہے۔
اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ اومی کرون ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، اور اس سے ویکسین شدہ افراد بھی متاثر ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فائزر ویکسین ۔۔۔نیوزی لینڈ میں ایک اور شہری چل بسا