اداکارہ ریما کی شوہر کے ہمراہ عمر شریف کے گھر آمد۔مغفرت کی دعا 

Dec 21, 2021 | 09:41:AM
اداکارہ ریما عمر شریف کے گھر تعزیت کے لئے پہنچ گئیں
کیپشن: اداکارہ ریما عمر شریف کے گھر تعزیت کے لئے پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ ریما کی اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ کراچی میں مرحوم کامیڈی کنگ عمر شریف کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت۔مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق ریما نے عمر شریف کی اہلیہ دیبا عمر، بیٹے جواد اور فواد سے ملاقات کے دوران عمر شریف کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔لیجنڈ کامیڈین اور اداکار عمر شریف رواں سال 2 اکتوبر کو جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

واضح رہے کہ انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    معروف پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کرگئے