معروف  پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کرگئے

Dec 21, 2021 | 09:24:AM
ماہر امراض خون ڈاکٹر شمسی انتقال کر گئے، فائل فوٹو
کیپشن: ماہر امراض خون ڈاکٹر شمسی انتقال کر گئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ماہر امراض خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمریج کے باعث آغاز خان ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں گزشتہ جمعرات سے زیر علاج تھے،ڈاکٹر طاہر شمسی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمرج کے بعد آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی کا شمار پاکستان کے معروف ماہر امراض خون میں ہوتا ہے،ڈاکٹر طاہر شمسی نے 1996 میں ملک میں بون میرو ٹرانسپلانٹ متعارف کروایا، انہوں نے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 650 آپریشن کیے اور 100 سے زیادہ تحقیقی مضامین لکھے۔

کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران ڈاکٹر طاہر شمسی کو وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کے پلازما کے ذریعے کووِڈ 19 کے مریضوں کے علاج کا خیال بھی انہیں ہی آیا۔ڈاؤ گریڈیٹس ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا نے ڈاکٹر طاہر شمسی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 2016 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے 2011 میں خون سے متعلق بیماریوں کے علاج کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار بلڈ ڈیزیز قائم کیا، وہ این آئی بی ڈی میں اسٹیم سیل پروگرام کے ڈائریکٹر بھی تھے اور وہ رائل کالج کے پیتھالوجسٹ فیلو بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:    جنسی ہراسگی کا کیس۔۔قومی کرکٹر یاسر شاہ مشکل میں پھنس گئے