عمران خان کو ضمانت ملنے کا مطلب بریت نہیں،عطااللہ تارڑ

پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو ضمانت پر ہونے کے باوجود سزا ہوئی ہے،وفاقی وزیراطلاعات

Aug 21, 2025 | 19:11:PM
عمران خان کو ضمانت ملنے کا مطلب بریت نہیں،عطااللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیراطلاعات اور نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کے میگا کرپشن کیس میں ملوث ہیں، 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا میگا کرپشن کیس ہے، بانی پی ٹی آئی کو شواہد کی بنیاد پر شفاف ٹرائفل کے ذریعے 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ضمانت ملنے کا مطلب بریت نہیں ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نےتحریک انصاف کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کے میگا کرپشن کیس میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا میگا کرپشن کیس ہے، بانی پی ٹی آئی کو شواہد کی بنیاد پر شفاف ٹرائفل کے ذریعے 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، بانی پی ٹی آئی عدالت کو نہ بتا سکے کہ اربوں روپے ملک ریاض کو کس مد میں دیئے گئے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ثبوت دینے کے بجائے ریاست مدینہ کے بیانیے کا سہارا لیا، ان لوگوں نے حساب دینے کے بجائے اسلامی ٹچ اور مذہب کارڈ استعمال کیا اور جو اربوں روپے حکومت پاکستان کو ملنے تھے وہ جرمانے کی مد میں جمع کرائے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ دامن صاف تھا تو پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیوں بنایا، ثابت ہو چکا کہ بند لفافے کی کابینہ سے منظوری لی گئی، جن وزرا نے اس وقت لفافے سے متعلق سوال اٹھایا انہیں نظر انداز کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بند لفافے کی منظوری کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کا گھپلا کیا گیا، یہ لوگ عدالت میں اپنے دفاع میں کچھ ثابت نہ کر سکے، ضمانت ملنے کا مطلب بریت نہیں ہے، پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو ضمانت پر ہونے کے باوجود سزا ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ُپاکستان اسٹاک ایکسچنج  میں کاروبار کا مندی پر اختتام، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرسستا