سابق وزیراعظم عمران خان کیخلا ف مقدمہ درج 

Aug 21, 2022 | 20:17:PM
تحریک انصاف، چیئرمین، عمران خان، مقدمہ درج،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر درج کرلی گئی، عمران خان کے خلاف ایف آئی آر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کی گئی ،ایف آئی آر ڈیوٹی مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں درج کی گئی ۔
مقدمے کے متن میں کہاگیا ہے کہ عمران خان نے پولیس افسران اور ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دی ، عمران خان نے اپنی تقریر میں اعلیٰ پولیس افسران اور جج کو دھمکیاں دیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آبادمیں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس اور خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 245 ضمنی انتخاب، 71 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول، پی ٹی آئی آگے