پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ انتقال کر گئیں

Aug 21, 2021 | 18:54:PM
پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی رہنما کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
پی پی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین عاصم کراچی میں انتقال کرگئیں،ڈاکٹر زرین طویل عرصے سے علیل تھیں اور کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہی تھیں، ڈاکٹرزرین حسین کی عمر 66 برس تھی،
ڈاکٹر زرین حسین 15 مارچ 1979 کو ڈاکٹر عاصم حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں ،ڈاکٹر زرین حسین کا جسد خاکی کل شام 4 بجے ان کی رہائش گاہ F-120 بلاک F نارتھ ناظم آباد سے اٹھایا جائے گا، نماز جنازہ بعد نماز عصر لنک روڈ سپر ہائی وے پر واقع ضیا الدین یونیورسٹی کیمپس کی مسجد میں ادا کی جائے گی، تدفین مسجد کے احاطے میں کی جائے گی جہاں ڈاکٹر عاصم کی والدہ بھی مدفون ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اللہ پاک ڈاکٹر زرین کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: چنگ چی رکشے میں سوار لڑکی سے غیراخلاقی حرکت۔۔ ویڈیو بنانیوالے ملزموں کی شناخت ہوگئی