مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری۔۔مزید 3 نوجوان  شہید

Aug 21, 2021 | 11:22:AM
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری۔۔مزید 3 نوجوان  شہید
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئےمزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کےمطابق قابض بھارتی فورسز نے پلوامہ میں ترال کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔بھارتی فوج نے ترال کے علاقے ناگبرین میں آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کیا۔ قابض فوج نے آپریشن کے دوران تین گھروں کو بھی دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پلوامہ میں ہی بھارتی فوج کی جارحیت میں 2 کشمیری نوجوان خالد اور معصب شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیںکورونا سے مزید 65 افراد جاں بحق۔۔ 3084 نئے مریض