پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کا یونائیٹڈ انشورنس کی درجہ بندی پر اعتماد کا اظہار 

Apr 21, 2026 | 22:27:PM
پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کا یونائیٹڈ انشورنس کی درجہ بندی پر اعتماد کا اظہار 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا) نے دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کی مالی مضبوطی کی بلند ترین درجہ بندی برقرار رکھتے ہوئے کمپنی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ،ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں کمپنی کی درجہ بندی مستحکم قرار دی ہے جو ستمبر 2025 سے اسی درجہ پر ہے۔

 یہ درجہ بندی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کے کلیمز ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور بڑی کمپنیوں کے لیے قابلِ اعتماد شراکت دار سمجھی جاتی ہے،یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک میں انشورنس کا شعبہ دباؤ کا شکار ہے۔

 2025 کے پہلے نو ماہ میں انشورنس پالیسیوں کا مجموعی حجم تقریباً 170 ارب روپے رہاجو گزشتہ سال کے اسی عرصے سے معمولی کم ہے، اس کے ساتھ انشورنس کمپنیوں کی بنیادی آمدن تقریباً 50 فیصد کم ہو کر 8 اعشاریہ 4ارب روپے رہ گئی جو ایک سال پہلے 9.6 ارب روپے تھی۔

پاکرا کے مطابق آمدن میں کمی کی بڑی وجہ ایک وقتی حسابی ایڈجسٹمنٹ تھی نہ کہ کاروبار میں مستقل کمزوری،دوسری جانب کمپنی کی مالی پوزیشن میں بہتری دیکھی گئی، اس کا سرمایہ 6.4 ارب روپے سے بڑھ کر 8.4 ارب روپے ہو گیا۔

 کمپنی کی خالص آمدن بھی تقریباً 6.3 ارب روپے پر برقرار رہی، یہ کمپنی محفوظ سرمایہ کاری کرتی ہے اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہی ہے، جو اس کی طاقت ہے۔یونائیٹڈ انشورنس کمپنی مستقبل میں رئیل اسٹیٹ اور لائف انشورنس کے شعبوں میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا  فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ’تیمور‘ کا کامیاب تجربہ