ٹرمپ کابینہ کی اہم رکن وزیر محنت لوری شاویز عہدے سے مستعفی 

Apr 21, 2026 | 08:15:AM
 ٹرمپ کابینہ کی اہم رکن وزیر محنت لوری شاویز عہدے سے مستعفی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کی اہم رکن وزیر محنت لوری شاویز نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق وہ نجی شعبے میں نئی ذمہ داری سنبھالنے جا رہی ہیں، لوری شاویز کے نائب کیتھ سونڈرلنگ کو قائم مقام وزیر محنت مقرر کردیا گیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس اسٹیون چیونگ نے سوشل میڈیا پر کہا لوری شاویز نے شاندار خدمات انجام دیں، یہ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت میں کابینہ سے رخصت ہونے والی تیسری خاتون رکن ہیں اس سے قبل ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری کرسٹی نوم اور اٹارنی جنرل پام بونڈی بھی عہدوں سے الگ ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں بڑھتی   کشیدگی،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں پھر اضافہ

لوری شاویز نے کہا ہے کہ تاریخی انتظامیہ میں کام کرنا اعزاز کی بات ہے، انہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ مزدوروں کی بہتری کے لئے کام کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ان کے استعفے کے پیچھے بدعنوانی اور غیر اخلاقی رویے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں جن میں ماتحت اہلکار کے ساتھ مبینہ تعلق اور دوران ڈیوٹی شراب نوشی کے الزامات شامل ہیں۔