این اے 132: لیگی امیدوار ملک رشید بھاری لیڈ سے کامیاب

Apr 21, 2024 | 17:57:PM
این اے 132: لیگی امیدوار ملک رشید بھاری لیڈ سے کامیاب
کیپشن: ووٹوں کی گنتی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 132 قصور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے مکمل نتائج آ گئے، ن لیگ کے امیدوار ملک رشید کامیاب ہو گئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمد حسین ڈوگر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 132کے تمام 289 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک رشید احمد خان ایک لاکھ 24 ہزار 413 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار سردار محمد حسین ڈوگر 75 ہزار 399 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں بارودی مواد کا دھماکہ