امریکا کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان

Sep 20, 2026 | 11:43:AM
 امریکا کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے لیے اے آئی فورس بنانے کا اعلان کردیا،نئے سربراہ کی تقرری بھی جلد متوقع ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا حکومت مصنوعی ذہانت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی،امریکا کو اس شعبے میں تیز رفتار ترقی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔

تاہم امریکی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ مجوزہ اے آئی فورس کے اختیارات کیا ہوں گے، اس کا بجٹ کتنا ہوگا اور وفاقی حکومت میں اسے کیا حیثیت حاصل ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کیمپ ڈیوڈ کا دورہ مختصر کر کے قبل از وقت وائٹ ہاؤس واپس پہنچ گئے 

 ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کو اگلا صنعتی انقلاب قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مستقبل میں یہ امریکی جی ڈی پی میں 25 فیصد تک اثر انداز ہوسکتی ہے۔