چودھری شجاعت نے باڈی بلڈرز فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

Sep 20, 2025 | 22:48:PM
چودھری شجاعت نے باڈی بلڈرز فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
کیپشن: چودھری شجاعت حسین سے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا وفد ملاقات کررہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے باڈی بلڈرز فیڈریشن کا چیئرمین بننے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے وفد نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات  کی۔فیڈریشن کے صدر طارق حسن اور سیکرٹری سہیل انور اور دیگر نے چودھری شجاعت حسین کو فیڈریشن کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

چودھری شجاعت حسین نے فیڈریشن کو 5 گولڈ میڈلز جیتنے پر مبارکباد دی۔صدر طارق حسن نے چودھری شجاعت حسین سے خصوصی طور پر فیڈریشن کے مالی معاملات اور سرپرستی کرنے کی درخواست بھی کی۔

چودھری شجاعت حسین نے گولڈ میڈل لینے والے باڈی بلڈرز کو کھانے کی دعوت دے دی۔چوہدری شجاعت حسین پہلے بھی کھیلوں کے فروغ اور فیڈریشن کی مدد کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہے ۔

ق لیگ کاکہناتھا کہ باڈی بلڈرز فیڈریشن کے حوالے سے چودھری شجاعت حسین کے چیئرمین بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔فیڈریشن میں چیئرمین کا عہدہ ہے اور نہ ہی چودھری شجاعت حسین نے کوئی عہدہ قبول کیا ہے ۔

چودھری شجاعت حسین پاکستان کے سابق وزیراعظم اور سینئرسیاستدان ہیں۔چودھری شجاعت حسین شروع سے ہی عہدوں کے بغیر عوام اور کھلاڑیوں کی خدمت کرتے آ رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ : بھارت کے خلاف اہم میچ، پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع