ڈینگی کے شہریوں پر حملے جاری،لاہور میں 9نئے مریض رپورٹ 

Sep 20, 2025 | 20:57:PM
ڈینگی کے شہریوں پر حملے جاری،لاہور میں 9نئے مریض رپورٹ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)ڈینگی کے شہریوں پر حملے جاری ہے،صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں علامہ اقبال زون،شالامار اور کینٹ زون میں ڈینگی بخار کے 2 ،2 مریض رپورٹ ہوئے،عزیز بھٹی ، گلبرگ نشتر زون میں ڈینگی بخار کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا۔؎

دوسری جانب  شہر میں مچھروں کی افزائش میں بھی تیزی سے اضافہ جاری ہے،شہر میں سب سے زیادہ سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں کے حامل داتا گنج بخش زون سے کیسز رپورٹ نہیں ہورہے،داتا گنج بخش زون سے سرکاری طور پر رواں سال صرف 5 مریض سامنے آئے ہیں ۔
 یہ بھی پڑھیں : لاہور ؛ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2نوجوان جاں بحق