فیصل آباد:گھریلو تنازع پر خاوند نے بیوی اور باپ کوقتل کر ڈالا، بیٹی زخمی

Sep 20, 2025 | 10:22:AM
فیصل آباد:گھریلو تنازع پر خاوند نے بیوی اور باپ کوقتل کر ڈالا، بیٹی زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے فائرنگ کر کے بیوی اور باپ کو قتل کر دیا، فائرنگ سے 12 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے گاؤں سٹھیالہ میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے فائرنگ کر کے بیوی اور باپ کو قتل کر دیا، فائرنگ سے 12 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی جبکہ ملزم سجاد علی دہرے قتل کے بعد فرار ہو گیا۔

سٹھیالہ کے رہائشی ملزم سجاد علی نے ہفتہ کو علی الصبح گھریلو تنازع پر مشتعل ہو کر اپنے اہلخانہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،۔

گولیاں لگنے سے ملزم کی 40 سالہ بیوی شازیہ اور 65 سالہ والد غلام فرید موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ملزم کی 12 سالہ بیٹی طیبہ نور شدید زخمی ہو گئی۔

ملزم سجاد دہرے قتل کے بعد فرار ہو گیا، زخمی بچی اور مقتولین کی لاشیں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے انجینئرز کا تنخواہیں نہ بڑھانے پر احتجاج، فلائٹ آپریشن متاثر

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی طیبہ کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔