بالی ووڈ سپر سٹار انیل کپور کے نام، تصویر اور آواز پر پابندی عائد

Sep 20, 2023 | 22:18:PM
بالی ووڈ سپر سٹار انیل کپور کے نام، تصویر اور آواز پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار انیل کپور کا نام، تصویر،  آواز  اور دستخط بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں پرسنلیٹی رائٹس ( شخصیت کے حقوق)کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا ۔

دہلی ہائی کورٹ کے عبوری حکم نامے میں سوشل میڈیا چینلز، ای کامرس ویب سائٹس اور شہریوں کو انیل کپور کی پرسنلیٹی رائٹس کی خلاف ورزی سے روکاگیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ مذکورہ  پلیٹ فارمز کو انیل کپور کا  نام، آواز، تصویر، ڈائیلاگ یا دستخط کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

انیل کپور کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر ان کی تصویر، ڈائیلاگ کو اجازت کے بغیر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عائشہ عمر نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا

یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے لیجنڈ اسٹار امیتابھ بچن کا بھی نام، تصویر اور آواز بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔