عائشہ عمر نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا

Sep 20, 2023 | 22:14:PM
عائشہ عمر نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی فٹنس اور خوبصورتی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائشہ عمر نہ صرف اپنی منفرداداکاری بلکہ اپنی حسین و چمکدار جلد کے سبب بھی پسند کی جاتی ہیں اور ان کے مداح اکثر انکی صحت مند جلد کا راز پوچھتے نظر آتے ہیں۔

  اداکارہ نےحال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا  کہ وہ قدرتی چیزوں کو اپنی غذا میں زیادہ استعمال کرتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ انہیں ناشتے میں دہی اور پھل کھانا پسند ہیں،  چکنی جلد پر میک اَپ کیسے کیا جائے؟
 عائشہ باہر کا کھانا کم کھاتی ہیں اور گھر کا کھانا ہمیشہ ان کے ساتھ ڈبوں میں رہتا ہے، یعنی شوٹنگ پر بھی عائشہ اپنے گھر کا بنا ہوا کھانا ہی کھاتی ہیں۔ 

عائشہ عمر کہتی ہیں کہ لوگ انہیں دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ وہ روزانہ ورزش کے لیے جِم جاتی ہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت ہی کم ورزش کرتی ہیں، اکثر تو دو سے تین ماہ تک عائشہ جِم کی شکل ہی نہیں دیکھتیں۔ 

عائشہ نے کہا کہ برائلر مرغی کا گوشت نہیں کھاتیں، گوشت میں وہ ہمیشہ دیسی مرغ یا مچھلی کھاتی ہی۔، دلکش دلہن بننا ہے تو یہ ماسک لگائیں۔
 عائشہ کہتی ہیں کہ وہ دن میں تین بار کھانا نہیں کھاتیں بلکہ ناشتے کے بعد انہیں ہر دو گھنٹے بعد بھوک لگتی ہے اور اس وقت ان کا جو دل کرتا ہے وہ کھاتی ہیں۔ ناریل کا پانی، کھجوریں، فروٹ چاٹ اور سلاد عائشہ کی روزمرہ غذا کا بنیادی جزو ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ میں نقل اور پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث10 ملزمان گرفتار

انہوں نے کہا کہ اچھی چہرے کی جِلد کی خاطر عائشہ عمر سفید چاول نہیں کھاتیں بلکہ براؤن رائس کا استعمال کرتی ہیں، وہ اپنا تمام کھانا ناریل کے تیل میں پکاتی ہیں اور اس کے ساتھ باجرے کی روٹی اور وٹامن سی سپلیمنٹ بھی عائشہ عمر کی غذا میں شامل ہوتا ہے۔