پیپلز پارٹی کی قیادت کا پنجاب میں پارٹی دوبارہ متحرک کرنے کا فیصلہ 

Sep 20, 2023 | 13:19:PM
پیپلز پارٹی کی قیادت نے پنجاب میں پارٹی دوبارہ متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پیپلز پارٹی کی قیادت نے پنجاب میں پارٹی دوبارہ متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے حکمت عملی تشکیل دے دی گئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دورہ لاہور کے دوران حکمت علی تشکیل دی۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے قیادت کو انتخابات کی تیاریوں کی ہدایات بھی جاری کیں۔ وسطی سمیت جنوبی پنجاب میں کنونشن کے ذریعے الیکشن مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ 

مزید پڑھیں:  فرح گوگی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست ، عدالت کی متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی ہدایت 

جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کنونشن سے خطاب کرینگے۔ بلاول بھٹو زرداری آئندہ چند روز میں دوبارہ لاہور آئیں گے۔ مختلف سیاسی رہنما پیپلز پارٹی میں شمولیت بھی کریں گے۔