ٹینا دتا، مانو گوہل، سمبا ناگپال اور ریم شیخ بگ باس 15 کیلئے فیورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سلمان خان ٹی وی کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے 15ویں سیزن کے ساتھ 3اکتوبر سے ٹی وی پر واپس لوٹ رہے ہیں۔ اس سیزن کیلئے جہاں کچھ مشہور شخصیات کا نام طے کئے جانے کی بات ہورہی ہے وہیں کچھ سے فی الحال رابطہ کیا جارہا ہے، جن میں ٹینا دتا، مانو گوہل، سمبا ناگپال اور ریم شیخ شامل ہیں۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے نئے سیزن کیلئے شو بنانے والوںنے ٹینا دتا، مانو گوہل، سمبا ناگپال اور ریم شیخ سے رابطہ کیا ہے، اس کےعلاوہ ٹی وی اداکارہ ڈونل بسٹ بھی بگ باس کے گھر میں آنے والی ہیں۔ کچھ ہفتہ پہلے ٹینا دتا نے پاپارازی سے بات چیت کے دوران ’بگ باس او ٹی ٹی‘ یا ’بگ باس 15کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ فی الحال سلمان خان کے لوٹنے کا انتظار کررہی ہیں۔ اگر بات بنتی ہے تو بگ باس کے گھر میں ضرور جائیں گی۔ ٹینا کا کہنا تھا کہ اگر سلمان خان شو کی میزبانی کر رہے ہیں اور مجھے بگ باس کا بلاوا آتا ہے تو میں ضرور جائوں گی۔ سلمان خان کیلئے تو میں کہیں بھی جاسکتی ہوں۔
ذرائع نے بتایا کہ ’ٹینا دتا مشہور شو’اترن‘ اور ’خطروں کے کھلاڑی‘ کا حصہ رہ چکی ہیں اور ان سے نئے سیز ن کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔ اگر سب صحیح رہتا ہے تو ٹینا اس بار بگ باس 15؍کا حصہ ہونگی۔ ’شادی مبارک‘شو میں نظر آنے والے اداکار مانو گوہل سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ اب دونوں کے نام کے تعلق سے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ٹینا دتا اور مانو گوہل کے علاوہ خبریں ہیں کہ ’شکتی استتو کے احساس کی‘ شو کے اداکار سمبا ناگپال بھی بگ باس میں نظر آسکتے ہیں۔ شوکے 14ویں سیزن میں ان کی ساتھی اداکارہ روبینہ دلیک نظر آئی تھیں اور انہوں نے اس سیزن کی ٹرافی بھی جیتی تھی۔شو بنانے والوں نے بگ باس 15کیلئے سمبا ناگپال سے بھی رابطہ کیا ہے۔
’تجھ سے ہےرابطہ‘ کے اداکارہ ریم شیخ کا نام بھی بگ باس15 کیلئے بحث کا موضوع بنا ہو ا ہے۔’بگ باس‘ بنانے والے کافی وقت سے ریم شیخ سے بھی شو کے تعلق سے بات کررہے تھے لیکن اس وقت وہ’تجھ سے ہے رابطہ‘ میں مصروف تھیں۔ چونکہ یہ شو اب بند ہوچکا ہے اس لئے بتایا جارہا ہے کہ ریم شیخ بھی بگ باس کاحصہ بننے کیلئے تیار ہوگئی ہیں۔