فائزر ویکسین 5 سے 11 سال کے بچوں کیلئے محفوظ اور موثر قرار

Sep 20, 2021 | 19:49:PM
بچے۔موڑر۔سحت مند۔منظوری
کیپشن: فائزر ویکسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فائزر کے چیئرمین اور سی ای او البرٹ بورلا نے کہا ہے کہ فائزر/بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین 5 سے 11 سال کے بچوں کے لئے محفوظ اور بیماری سے بچانے کے لئے مو ثر ہے۔
ایک بیان میں فائزر کے چیئرمین نے کہا کہ ہم بچوں کو ویکسین سے تحفظ فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں اور اس کےلئے ریگولیٹری منظوری کا انتظار ہے، بالخصوص اس وقت جب کورونا کی قسم ڈیلٹا بچوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور ان کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی سے امریکا میں بچوں میں کووڈ 19 کیسز کی شرح میں 240 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے ویکسینیشن کی ضرورت سامنے آتی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ فائزر کی جانب سے 5 سے 11 سال کے 2268 بچوں کو ٹرائل کا حصہ بنایا گیا تھا،ان بچوں کو فائزر ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کرائی گئیں مگر ان کی مقدار 12 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے مقابلے میں کم رکھی گئی تھی۔کمپنی نے بتایا کہ ٹرائل میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں میں ویکسین محفوظ، قابل برداشت ثابت ہوئی جبکہ اس سے وائرس ناکارہ بنانے والا ٹھوس اینٹی باڈی ردعمل بھی بنا۔
فائزر اور بائیو این ٹیک کی جانب سے یہ ڈیٹا اب یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)، یورپین میڈیسین ایجنسی اور دیگر ریگولیٹرز سے شیئر کیا جائے گا اور امریکا میں ایمرجنسی استعمال کی منظوری کی درخواست بھی جمع کرائی جائے گی۔ایف ڈی اے نے فائزر ویکسین کو پہلے ہی 16 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لئے مکمل منظوری دی ہوئی ہے جبکہ 12 سے 15 سال کے لئے ایمرجنسی منظوری حاصل کی گئی ہے۔فائزر کے چیئرمین نے کہا کہ ٹرائل کے نتائج، 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کی منظوری کے لئے ٹھوس بنیاد ہے اور ہم جلد ہی ریگولیٹرز سے منظوری کے لئے رجوع کریں گے۔
 یہ بھی پڑھیں۔سلمان خان دبنگ خان کیسے بنے؟فلمی سفر کے مکمل احاطہ پر ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاریاں