سلمان خان دبنگ خان کیسے بنے؟فلمی سفر کے مکمل احاطہ پر ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاریاں

Sep 20, 2021 | 19:32:PM
،کے فلمی سفر،پر ،ڈاکیومینٹری ،فلم کی تیا ریاںسلمان خان
کیپشن: سلمان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹر نگ ڈیسک)سلمان خان اس وقت کترینہ کیف کے ہمراہ ٹائیگر تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔وہ بگ باس کے سیزن 15 کی میزبانی بھی کریں گے جس کیلئے  350 کروڑ روپے معاوضہ لینے کی اطلاعات ہیں ۔اب خبر آئی ہے کہ سلمان خان کے 33 کیریئر پر ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاری شروع کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس ڈاکیو مینٹری میں ان کی سب سے پہلی فلم ‘میں نے پیار کیا’ سے بالی وڈ کے دبنگ خان بننے تک کے سفر کا مکمل احاطہ کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق سلمان کے فلمی کیرئیر کے تمام اہم سٹیک ہولڈرز، ان کی فیملی ، ساتھی اداکار، ہدایت کا اور پروڈیوسرز تک کو اس ڈاکیومنٹری سیریز کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس سیریز میں سلمان کی ذات کے ان پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی جن سے مداح آج تک ناواقف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا منال خان کی شا دی میں اداکارہ کترینہ کیف اور بل گیٹس نے بھی شرکت کی؟