روس کی یونیورسٹی میں فائرنگ۔۔ 8 افراد جاں بحق 

Sep 20, 2021 | 14:16:PM
روس کی یونیورسٹی میں فائرنگ۔۔ 8 افراد جاں بحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو ہلاک جب کہ چھ افراد زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کے شہر پرم میں واقعے یونیورسٹی میں نامعلوم شخص نے اچانک فائرنگ شروع کردی جس کے باعث متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم حملہ آور تاحال یونیورسٹی میں موجود ہیں جس سے متعلق سیکیورٹی فورسز کا خیال ہے کہ وہ یونیورسٹی کا ہی طالب علم ہے۔

کچھ طلبا نے اپنی جان بچانے کےلئے خود کو آڈیٹوریم کی عمارت میں بند کرلیا ہے جب کہ متعدد طلبا و طالبات نے کھڑیوں سے کود کر اپنی جان بچائی۔

 سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہونے والی ویڈیو میں  ایک شخص کو ہاتھ میں بندوق تھامے آگے کی جانب بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دیگر ویڈیوز میں طالب علم جان بچاکر فرار ہوتے نظر آرہے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا  کے مطابق تاحال ملزم گرفتار یا ہلاک نہیں ہوسکتا ہے اور نہ فائرنگ کی وجوہات کا علم ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مردہ شخص کے جسم کا حصہ توڑ کر تقسیم کرنے والا خاندان منظر عام پر آ گیا

 reports of another school shooting in Russia; this time at Perm State University. Russian agencies say there are casualties. pic.twitter.com/jkeyGDLO05