زمیندار کے کتوں کا 3 سالہ بچی پر حملہ۔۔جان لے لی

Sep 20, 2021 | 12:17:PM
پنجاب
کیپشن: جہانیاں میں زمیندار کے کتوں نےحملہ کرکے3 سالہ بچی کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں زمیندار کے کتوں نےحملہ کرکے3 سالہ بچی کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق جہانیاں کے نواحی گاؤں میں بچی گھر کے قریب کھیل رہی تھی کہ زمیندار کے 4 کتوں نے اس پر حملہ کر دیا،معصوم بچی خود کو بچاتی رہی مگرکتوں نےاس قدر دبوچ لیا کہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

متاثرہ بچی کے والد  کا کہنا ہے کہ پولیس نے زمیندار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔

دوسری جانب پولیس کا  کہنا ہے کہ بچی کے ورثا نے کارروائی کے لئے کوئی درخواست نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ۔۔اہل خانہ نے خاتون اور مردکو پھانسی دیدی