شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

Oct 20, 2025 | 18:57:PM
شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گی، شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سے خطاب کریں گے، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کو تیار