ڈاکٹر راحیل قمر ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی تعینات

Oct 20, 2025 | 18:32:PM
ڈاکٹر راحیل قمر ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی تعینات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال نیازی) ڈاکٹر راحیل قمر کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کی نامورکامسیٹس یونیورسٹی (کمیشن آن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فار سسٹینیبل ڈیولپمنٹ ان سائوتھ ) کے سربراہ  مقررکردیا گیا۔ 

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈاکٹر راحیل قمر کی تعیناتی 5 سال کے لیے کی گئی ہے۔ 

ڈاکٹر راحیل قمر اس سے پہلے بھی کامسیٹس یونیورسٹی کی بطور ریکٹر سربراہی کر چکے ہیں،انہوں نے 2017سے 2020تک بطور قائم مقام ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی کی سربراہی کی۔

 ڈاکٹر راحیل قمر کو 2007میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے تمغہ امتیاز بھی حاصل کر چکے ہیں،وہ اس سے پہلے بطور او آئی سی سے ادارے اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (ICESCO) کے سربراہ کے طور پر خدمات سر انجام دےچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛ رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نے اپوزیشن کو  مل بیٹھ  کرصوبے کیلئے کام کرنے کی دعوت دے  دی