پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی باضابطہ اجازت مل گئی

Oct 20, 2025 | 16:05:PM
پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی باضابطہ اجازت مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہدبشیرچودھری )پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی باضابطہ اجازت مل گئی۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں نئی حکومت پیپلز پارٹی کی سربراہی میں قائم ہوگی،مسلم لیگ (ن) نے نئی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر لیاہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان گروپ اور ماجد خان گروپ نئی حکومت میں شامل ہوں گے،وزیر تعلیم کالجز ظفر ملک، تقدیس گیلانی اور پیر مظہر سعید شاہ کے پیپلز پارٹی سے معاملات طے پاگئے ہیں۔
سیاسی ذرائع کے مطابق نئے قائد ایوان کا فیصلہ 22 اکتوبر کو متوقع ہے،تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام پر اتفاق پایاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی اور اتحادی گروپس کے درمیان حتمی مشاورت جاری ہے جس کے نتیجے میںآزاد کشمیر میں سیاسی بحران کے خاتمے کی راہ ہموارہوگئی ہے ۔