ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے مراکز کا اعلان

Oct 20, 2025 | 10:09:AM
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے مراکز کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونی ورسٹی میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں امتحان پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد کیا جائے گا۔

حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے بعد شاپنگ

امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے داخلہ ٹیسٹ رواں ہفتے کے آخر میں، 26 اکتوبر کو ہوں گے۔