ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست، انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Oct 20, 2025 | 09:31:AM
ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست، انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھارت کو 4 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

اندور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے انگلینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ کی اور 8 وکٹ پر 288 رنز سکور کیے۔

 انگلینڈ کی جانب سے ہیدر نائٹ نے شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے 109رنز سکور کیے، پندرہ چوکے اور ایک چھکا اُن کی اننگز میں شامل تھا۔

ایمی جونز نے 56 اور شائور برنٹ نے 38 رنز بنائے، دپتی شرما نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے بعد شاپنگ

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی د و وکٹیں 42 رنز پر گرگئیں، تیسری وکٹ پر ہرمن پریت کور اور سمرتی مندھانا نے 125 رنز کی شراکت بنائی۔

ہرمن پریت کور نے 70 اور سمرتی مندھانا نے 88 رنز کی اننگز کھیلیں، آخری اوور میں بھارت کو کامیابی کیلئے 14رنز درکار تھے لیکن اُن کی بیٹرز 9 رنز بناسکیں۔

یوں انگلینڈ نے چار رنز سے میچ جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، آج سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔