بلوچستان کے 6 ڈویژنز میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بلوچستان کابینہ نے صوبے کے 6 ڈویژنز میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا جبکہ لیویز رسالداروں نے پولیس میں انضمام کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان سے گریڈ 16 انسپکٹر کے عہدے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق کوئٹہ، قلات، مکران، رخشاں، نصیر آباد اور ژوب ڈویژنز میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری صوبائی کابینہ نے نے دی،فیصلہ محکمہ داخلہ بلوچستان کی درخواست پر بلوچستان رولز آف بزنس 2012 کے تحت دیا گیا۔
متعلقہ ڈویژنز میں اب لیویز تھانے اور ریونیو پولیس فورس پولیس کے دائرہ اختیار میں آ گئے، فیصلے کا اطلاق فیڈرل لیویز پر ہو گا، پولیس میں انضمام کے بعد لیویز جمع دار اور نائب رسالدار کو گریڈ 14 مل گیا ان کا عہدہ سب انسپکٹر کے مساوی ہو گا۔
دوسری جانب لیویز رسالداروں نے پولیس میں انضمام کے بعد گریڈ 16میں انسپکٹر کے مساوی عہدہ دینے کے لیے محکمہ داخلہ بلوچستان کو باقاعدہ درخواست جمع کروا دی،درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کے ڈی ڈی او کوڈز بھی جلد تبدیل کئے جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات