موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی کردی، تاہم بلوچستان،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز وفاقی اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب ، خیبر پختونخوا،بالائی سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بلندو بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، نوشہرہ،کرک، وزیرستان ،کوہاٹ ، بنوں اور لکی مروت میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال، میانوالی،بھکر ،لیہ، سرگودھا ، خوشاب، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال،گجرات، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور اور بہاولنگر میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا ،تاہم پنجگور، تربت، آواران، کیچ،خضدار،قلات، لسبیلہ ، خاران ، نصیر آباد جبکہ قمبر شہداد کوٹ، سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اورنوشہروفیروز میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی وطن واپسی ،اسحاق ڈار نے بڑا مطالبہ کر دیا
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندو بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔