اسحاق ڈار نے چیئر مین سینٹ سے غزہ کی صورتحال پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

Oct 20, 2023 | 19:55:PM
اسحاق ڈار نے چیئر مین سینٹ سے غزہ کی صورتحال پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے غزہ کی صورتحال پر سینیٹ اجلاس بلانے کامطالبہ  کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور قائد ایوان سینٹ اسحاق ڈار نے  چیئر مین سینیٹ صادق  سنجرانی کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 10دن سے فلسطین میں صورتحال انتہائی خراب ہے، ہزاروں شہری شہید ہوچکے ہیں،بڑی تعداد میں  فلسطینی  اسرائیلی بمباری سے شدید زخمی ہیں ،اسرائیلی افواج کے غزہ کے محاصرے سے اشیاء خورونوش، تیل،بجلی اور پینے کا صاف پانی میسر نہیں،فلسطین کی موجودہ صورتحال پر سینیٹ کا اجلاس فلفور بلایا جائے۔

 اپنے خط میں اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ  بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی مجھ سے اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے، بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر منظور کاکڑ کی جانب سے سینیٹ اجلاس بلانے سے متعلق مجھ سے درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکپتن،2ماہ قبل اغواء ہونیوالی 12سالہ بچی لاڑکانہ سے بازیاب