مداح نے پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں مانگیں تو شاہین آفریدی نے کیاجوا ب دیا۔۔دلچسپ ویڈیو وا ئرل

Oct 20, 2021 | 22:21:PM
شاہین شا ہ آفریدی،ویڈیو،وائرل،پاک بھارت میڈ
کیپشن: شاہین شا ہ آفریدی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا۔ سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان سے ٹکٹ مانگا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور بھارت کے اس میچ کی ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوچکی ہیں ۔اس ویڈیو میں شا ہین شا ہ آفریدی جیسے ہی گاڑی سے نیچے اترنے  ہیں، ایک پاکستانی مداح نے ان سے پوچھا کہ انڈیا،پاکستان کی ٹکٹیں ہیں آپ کے پاس؟ دیکھیں شاید جیب میں ہوں؟جس پر شاہین رک گئے اور ٹریک سوٹ کی جیب ٹٹولی اور مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آگئی۔۔ دوشیزہ کا ریلوے سٹیشن پر دلکش رقص۔۔ویڈیو وا ئرل