پاک بھارت ٹاکرا :شیخ رشید نے بھی چھٹی لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کےلئے شیخ رشید نے بھی 2 دن کی چھٹی لے لی۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم نے انہیں ہفتے اور اتوار کی چھٹی دے دے ہے اور وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 میچ دیکھنے دبئی جارہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرے، یہ کھیل ہے ، ہمیں اسے کھیل ہی کی طرح لینا ہے، جو بھی فیصلہ ہو اسے ہمیں قبول کرنا ہے۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو مد مقابل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:طبی تاریخ کا نیا انقلاب۔۔ انسان کو جانور کا گردہ لگانے کا تجربہ کامیاب